Advertisement

موٹروے زیادتی کیس،سزائے موت کےحکم کے بعد ملزمان کا بڑا فیصلہ

لاہور: سیالکوٹ موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کے ملزمان عابدملہی،شفقت کی سزا کےخلاف اپیل تیار، ملزمان کے اقبال جرم کوعدالت نے تسلیم نہیں کیا، کیس میں دہشتگردی کی دفعہ تھی ہی نہیں، چودھری قاسم آرائیں ایڈووکیٹ 2روز میں اپیل لاہور ہائیکورٹ دائرکریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 23rd 2021, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نےمرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود کو سزائے موت اور جرمانے کا حکم سنایا،عدالت نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ دونوں ملزمان 30 روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں، سزاے موت اور عمر قید پانے والے دو ملزمان عابد ملئی اور شفقت بگا کی اپیل تیار کرلی گئی۔

 ملزم عابد ملئی اورشفقت بگا کی اپیل چودھری قاسم آرائیں ایڈووکیٹ دو روز تک لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں گیے۔چودھری قاسم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے ججمنٹ میں بہت سی چیزیں سامنے آئیں ہیں جن کی بنیاد پر ہم ہائی کورٹ جا ر ہے ہیں۔وکیل صفائی کا کہناتھا کہ دونوں ملزمان نے جو اقبال جرم کیا ہےاس کو عدالت نے تسلیم نہیں کیا۔کیس میں دہشت گردی کی۔دفعہ تھی ہی نہیں۔

وکیل چودھری قاسم کاکہناتھا کہ عدالت نے ملزمان کو اغوا برائے تاون اور ریپ میں سزاے موت اور عمر قید اور دیگر دفعات میں سزائیں اور جرمانے کیے ہیں۔ علاوہ ازیں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر کے سزائے موت کے سیل میں بند کر دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے دنوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود کوسزائے موت سنا ئی اور جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ، ملزمان کو50 ،50 ہزار روپے جرمانے،ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید،2،2 لاکھ جرمانہ اور گاڑی توڑنے پر5 سال قید،50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عابد ملہی اور شفقت نے 9 ستمبر 2020کو موٹر وے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
Advertisement