Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 23rd 2021, 11:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے خط کے ذریعے چینی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،کرونا وبائی چیلنج کے بعد  جس طرح چین نے عالمی برادری بالخصوص پاکستان کی معاونت کی ہے وہ فقیدالمثال ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ ہم کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کیمطابق سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے تحفتاً کرونا ویکسین  بھجوانے پر چینی قیادت اور چینی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement