لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے نیب لاہور کے اعلامیے کو وزیر اعظم کی گھبراہٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے نیب لاہور کے اعلامیے کو وزیر اعظم عمران خان کی گھبراہٹ قرار دے دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کی26 مارچ کو نیب نیازی گٹھ جوڑ میں سیاسی طلبی ہے،نیب سیاسی پریس ریلیز جاری کرنے سے اجتناب کرے ، اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رانا ثنا ءاللہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی مریم نوازشریف ،ان کی گاڑی اور پرامن کارکنان پر انتظامیہ نے پتھراو شروع کیا تھا، نیب اعلامیہ عمران صاحب کی 26 مارچ کو تصادم کرانے کی بدنیتی پر مبنی سازش کا اعلان ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے معاملہ پر نیب نے پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیب لاہور کو ریڈ زون (Red Zone) ڈکلیئر کرنے کی متعلقہ حکام سے قانون کے مطابق درخواست کی جا رہی ہے ۔
ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پر26مارچ کی پیشی کے موقع پر بعض عناصر آئین کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نیب لاہور کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں ۔
نیب کا مزید کہنا تھا کہ کسی دھمکی یا دباؤ کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق کام کیا ہے ، ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل




