Advertisement
علاقائی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 25 مارچ کو چھٹی کا اعلان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 مارچ کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، چھٹی 23 مارچ کی پریڈ ملتوی ہونے کی وجہ سے دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 23rd 2021, 2:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کو 25 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے 25 مارچ کو  اسلام آباد میں چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نےبھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ،یوم پاکستان پریڈ کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث راولپنڈی میں مقامی تعطیل اب 25 مارچ کو ہوگی ۔

 

 

Advertisement
Advertisement