Advertisement
پاکستان

مریم نواز کی پیشی ، نیب نے سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور آفس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے کر سیکورٹی رینجرز کے سپرد کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 6:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نیب نے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے نیب نے رینجرز تعینات کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر کہا کہ نیب آفس کے باہر ممکنہ اجتماع کے باعث صورت حال خراب ہو سکتی ہے، وزارت داخلہ نیب آفس لاہور کے باہر رینجرز تعیناتی کے احکامات جاری کرے۔

نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نیب کی عمارت کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست دے دی ہے۔

 وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد نیب آفس سے ایک کلومیٹر تک کا علاقہ ریڈ زون ہوگا۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement