پیٹرول بحران رپورٹ، کابینہ کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی منظوری
اسلام آباد: پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران سے متعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا معاملہ، وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی۔ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی عملدرآمدکی منظوری دی گئی ہے۔
جی این این کے مطابق کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کاروائی سے بچالیا گیا، انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی تھی، وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے۔وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی، پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان پہنچاتھا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔ تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی تھی جس میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے اور سیکریٹری پیٹرولیم کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل






