Advertisement

برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،57 افراد ہلاک

 ریاست پرنمبوکو میں تقریباً 56 افراد ہی لاپتہ بھی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 30th 2022, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،57 افراد ہلاک

برازیل میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 57 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق  برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں ہونی والی بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔

یہ برازیل میں پانچ مہنیوں میں چوتھا بڑا سیلاب ہے  جس سے کچی آبادیاں متاثر ہوئیں ہیں اور شہری علاقوں میں بھی نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

 حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنمبوکو میں 56 افراد ہلاک ہو چکے  ہیں  اور اس کی  پڑوسی ریاست الاگواس میں بھی ایک شخص مارا گیا ہے۔

 حکام  نے یہ بھی بتایا ہے کہ  ریاست پرنمبوکو میں تقریباً 56 افراد ہی لاپتہ بھی ہیں۔  اس طرح ہلاک  اور گمشدہ افراد کی کل تعداد 100 سے زائد ہے۔

فیڈرل سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ ان دو ریاستوں سے 6,000 سے زیادہ لوگ حکومت کے نامزد کردہ امدادی مقامات پر  منتقل ہو گئے ہیں  اور 7,000 سے زیادہ دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہے  ہیں۔

 اس سے قبل دسمبر کے آخر اور جنوری کے اوائل میں، شمال مشرقی برازیل میں واقع باہیا ریاست میں بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور  ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

جنوری کے آخر میں جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں سیلاب سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فروری میں ریاست ریو ڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں سے 230 سے ​​زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 10 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 6 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 10 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 9 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 9 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 10 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 hours ago
Advertisement