اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اورترکی کے تاجروں پر زور دیاہے کہ وہ اگلے تین برس میں دوطرفہ تجارت پانچ ارب ڈالرتک لے جائیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹی او بی بی) کے صدر رفعت Hisareiklioglu کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود ہیں، جہاں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہاں پر مختلف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات موجود ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری، صنعت و زراعت کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ترکی نے صدر طیب اردوان کی دانشمندانہ قیادت میں شاندار ترقی کی ہے ، ترکی کی برآمدات 270 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں ، ترکی نے ڈیموں اور بے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقہ ، جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بڑے منصوبے مکمل کئے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستی کااظہار دوطرفہ تجارت سے نہیں ہوتا جو اس وقت صرف ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری شعبے کے تمام مسائل حل کردیئے ہیں ۔
انہوں نے ترکی کے سرمایہ کاروں پرزوردیاکہ وہ زراعت، آئی ٹی، ڈیری ،ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 1.1 ارب ڈالر ہے جس کو باہمی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششوں سے آئندہ تین سال کے دوران 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عشروں پر محیط قریبی ، تاریخی، دوستانہ تعلقات ہیں، ترکی کی جنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ ان کی ترکی کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے، ہمارے آبائو اجداد کو ادراک تھا کہ ہمارے دوستانہ تعلقات ہمیشہ برقرار رہیں گے۔
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پرغیرمتزلزل حمایت کے اظہارکے علاوہ زلزلے اورسیلابوں کے دوران پاکستان سے تعاون پرترکی کے عوام اورقیادت کاشکریہ بھی اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے ، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹوب) کی عمارت کے ٹاورز پر پاکستان اور ترکی کے بڑے بڑے پرچم آویزاں کئے گئے تھے ۔ ٹوب کے صدر نے وزیراعظم کو اپنے ادارے کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک وہیکل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل







