نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی کا اوسط ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گیا۔


جاری اعلامیہ کے مطابق نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مختلف ریونیو کے تقاضوں کی مد میں ہر کمپنی کے الگ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لاسز کا تعین کر کے صارفین کے ٹیرف کا تعین کرتا ہے، تعین کیا گیا ٹیرف وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔
نیپرا ایکٹ کے مطابق وفاقی حکومت تمام ڈسکوز کیلئے یکساں ٹیرف کے تعین کیلئے درخواست دائر کرنے کا حق رکھتی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے مطلع کردہ سبسڈی کی رقم کو شامل کرنے کے بعد نیپرا کی طرف سے تمام ڈسکوز کیلئے یکساں ٹیرف کا تعین کیا جاتا ہے، جس کا وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے،نوٹیفکیشن ہونے کے بعد صارفین سے تعین کیا گیا ٹیرف وصول کیا جاتا ہے۔
نیپرااعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو، گیپکو، حیسکو، سیپکو، کیسکو اور ٹیسکو نے مالی سال 2020-21 سے لے کر 2024-25 تک کے ملٹی ائیرٹیرف کیلئے درخواستیں دی تھی، آئیسکو، لیسکو اور فیسکو نے منظور شدہ ملٹی ائیر ٹیرف کے مطابق سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھی، اتھارٹی نے فیصلوں میں مالی سال 2022-23 کے ٹیرف مقرر کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے مالی سال 2022-23کیلئے نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، جو کہ گزشتہ ٹیرف سے 7.91 روپے فی یونٹ زیادہ ہے،اس سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے ہے ،اعلامیہ کے مطابق ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ، کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے،کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے، ڈسکوز کی کل ریونیو کا تخمینہ تقریبا 2805 ارب روپے متوقع ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو گیپکو، حیسکو، سیپکو، کیسکو اور ٹیسکو کو 5 سالہ مدت میں ڈسٹری بیوشن سسٹم میں انویسٹمنٹ پروگرام کیلئے تقریباً 406 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے،ڈسکوز کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کو بھی 13.46 فیصد سے کم کر کے 11.70 فیصد کر دیا گیا ہے ۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 43 minutes ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 minutes ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- an hour ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago





