دنیا
امریکا : چرچ میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک
نیویارک : امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ، ریاست لوا میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لوا کے شہر ایمنز میں چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کا یہ واقعہ شام سات بجے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے ، حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ وسکوسن میں بھی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے امریکا میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، گزشتہ روز ریاست اوکلوہاما کے ہسپتال میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔
امریکا میں 2022 میں فائرنگ کے واقعات میں 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں مسلح لڑکے کی فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہا کہ فائرنگ کے سلسلے سے نمٹنے کیلئے گن کنٹرول کے اقدامات کو لاگو کیا جائے ، ہم اور کتنا قتل عام قبول کرنے کو تیار ہیں ؟ گن کنٹرول کے بل میں ری پبلکن ساتھ دیں، امریکا میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کا شدید بحران ہے ، اس سے متعلق ضروری اقدامات اٹھانے ہونگے ۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ