پاکستان
وزیراعظم آفس نے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا
احد چیمہ نے پنجاب کے بڑے پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے اور بہترین کام کرنے سے متعلق جانے جاتے ہیں
اسلام آباد:وزیراعظم آفس نے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے 4 جنوری 2022 سے استعفیٰ منظور کیا، وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔
احد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔
خیال رہے کہ احد چیمہ نے پنجاب کے بڑے پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے اور بہترین کام کرنے سے متعلق جانے جاتے ہیں، ان کا شمار بہترین، قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا ہے۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
دنیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا
فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔
View this post on Instagram
ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔
View this post on Instagram
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔
مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔
جرم
سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا
بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔
کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا