کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے، پرویزالہٰی
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چھ دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی، آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیا جا رہا ہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 60 رپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ، اس ظالمانہ فیصلے سے خالات خراب ہوں گے، روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا۔
ائیر وائس مارشل عامر حیات دوبارہ پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او تعینات
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
- 2 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیل
- 31 منٹ قبل
ایرانی سفیر کی مولا نا فضل الرحمن سے ملاقات
- 22 منٹ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 14 منٹ قبل
بھارتی پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا ،مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل