وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کریں گے


وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ وزيراعظم کو پٹرول میں کٹوتی کے علاوہ بھی غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
دوسری جانب سندھ اور خیبرپختون خوا نے بھی سرکاری افسروں کے پیٹرول میں پینتیس سے چالیس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
گوادر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنا ہماری مجبوری تھی، دل پر پتھر رکھ کر قیمتوں میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد قیمتیں کم کر کے جال پھینکا گیا، کیسے ممکن ہے باہر سے مہنگا تیل لے کر یہاں سستا بیچیں، مجھ سمیت تمام وزرا کو سادگی اختیار کرنا ہو گی۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 11 گھنٹے قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 6 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 10 گھنٹے قبل




