وزیر خزانہ نے کہا کہ فلم،ڈرامہ ایکسپورٹ پر ٹیکس ریبٹ اسکیم 10سال کیلئےہوگی


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل مالی سال 2022-23 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے سینما گھروں، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیم کے قیام پر 5 سال تک انکم ٹیکس کا استثنیٰ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم سازوں کے لئے 5 سال تک ٹیکس ہولیڈے ہوگا جبکہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ فلم،ڈرامہ ایکسپورٹ پر ٹیکس ریبٹ اسکیم 10سال کیلئےہوگی، سینما اور فلم پروڈیوسز سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا،نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ،اسٹوڈیواورپوسٹ فلم پروڈکشن فسیلٹی قائم ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ،اسٹوڈیو،پوسٹ فلم پروڈکشن کی لاگت 1ارب روپےہوگی،سینما،پروڈکشن ہاؤسز،فلم میوزیمز،پوسٹ پروڈکشن فسیلٹی کوکارپوریٹ کادرجہ ملےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارن فلم پروڈیوسرکو 70فیصد ریبیٹ کیلئےشوٹنگ پاکستان میں کرنےکی شرط عائد کی جائے گی اور ڈسٹری بیوٹرز، پروڈیوسرزپرعائد8فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق فلم،ڈراموں کیلئےمشینری،آلات،سازوسامان کی درآمد پر5سال کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی اور نئی فلم ، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر سیلز ٹیکس صفر اور انٹرٹیمنٹ ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 11 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل



