Advertisement
پاکستان

مریم نواز کی پیشی،فضل الرحمان کا خود ریلی لے کر نیب آفس جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 25th 2021, 10:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل ( جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پرا میر جے یوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 11 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 11 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 9 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 11 hours ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 6 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 8 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
Advertisement