اسلام آباد : یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں ہورہی ہے جس میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات شرکت کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میںپریڈ کا آغاز ہوگیا۔ تینوں مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے ہیں ۔ تقریب میں سول و فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بھی شریک ہیں۔ پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے وفود شریک ہیں۔ پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوسکی تھی۔
حکومت نے 25 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند رہے گی اور دونوں شہروں میں عام تعطیل ہے۔ جڑواں شہروں میں صبح پانچ بجے سے دو بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بند ہیں ۔ پریڈ کے موقع پر 375 ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کےداخلے پر مکمل پابندی ہے۔مری روڈ راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ چوک سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل



