جی این این سوشل

علاقائی

وادی نیلم : برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

میرپور: آزاد کشمیر وادی نیلم میں گزشتہ رات برفانی تودے کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وادی نیلم :  برفانی تودا گرنے سے ایک ہی  خاندان کے5 افراد جاں بحق
وادی نیلم : برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ  سرگن کے گاؤں نیلم میں پیش آیا جہاں  گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گر گیا تھا، جس میں  ماں سمیت 5 بچے  ملبے تلے دب گئے۔  برفانی تودہ گرنے سے  مکان بھی  مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے  ہی  ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئیں  ، جنہوں نے ماں اور  بچوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

 

تجارت

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما اوربزنس مین محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی، 23 سے 24 لاکھ ٹن گندم ماہانہ ملک کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ گندم منگوانے والے پرائیوٹ سیکٹر کے38 لوگ ہیں، ایک رکنی کیا10رکنی کمیٹی بنادیں، ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبار چھوڑدوں گا۔

محمودمولوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3سے4ماہ کی گندم ذخیرہ کی جاتی ہے، 30 لاکھ ٹن منگوانی تھی، 36 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll