جی این این سوشل

دنیا

امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے

امریکی صدر سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی صدر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گرگئے اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کے لیے ریاست ڈیل ویئر میں موجود ہیں جہاں وہ ساحلی پٹی کے قریب سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، اس حادثے میں وہ بالکل محفوظ رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

امریکی صدر سائیکل روکتے ہوئے بےقابو ہوکر گرے اور اٹھتے ہی کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

پاکستان

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف پرویز الٰہی کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ، پمز ہسپتال کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ گھر کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ تیار ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ جی ہاں ! ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

نمائندہ پمز کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری نہ ہونے پر قیمتوں میں مزید کمی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ نہ کر سکی۔ گندم کی خریداری نہ ہونے پر گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی، کسان گندم کو 3 ہزار روپے میں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔

پنجاب حکومت اور کسانوں میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کسانوں تنظیموں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کسان گندم سڑکوں پر رکھ کر دھرنے دیں گے۔

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کی، کاشتکاروں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو چند دن بعد کسان کارڈز کے ذریعے امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا تاہم فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نےگندم کی خریداری کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرلیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر شرقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، عوام نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں،یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll