عالمی ادارہ صحت کے مطابق ابھی بھی دنیا بھر میں ہر ایک سو ہلاکتوں میں سے ایک موت خودکشی کے باعث واقع ہوتی ہے۔


عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے جمعے کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ جبکہ جنگ زدہ ممالک میں ہر پانچ میں سے ایک فرد ذہنی بیماری سےمتاثر ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا سے پہلے ایک ارب افراد ذہنی مسائل کا شکار تھے لیکن وبا کے بعد سے اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وبا کے پہلے سال میں ڈپریشن اور ذہنی اضطراب کی کیفیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صحت کے بجٹ میں سے دو فیصد جبکہ بین الاقوامی امداد کا صرف ایک فیصد عوام کی ذہنی صحت پر لگایا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ذہنی مسائل کے علاج کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار مارک وان اومرون نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ کورونا کے بعد سے ذہنی صحت میں دلچسپی بڑھی ہے لیکن حکومتوں نے اس شعبے کے لیے مختص بجٹ میں اضافہ نہیں کیا۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نفسیاتی مسائل کا شکار افراد میں سے 70 فیصد کو علاج تک رسائی حاصل ہے جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں صرف 12 فیصد کو یہ سہولت ملتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ابھی بھی دنیا بھر میں ہر ایک سو ہلاکتوں میں سے ایک موت خودکشی کے باعث واقع ہوتی ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 20 ممالک ایسے ہیں جہاں خودکشی کی کوشش کو جرم سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ خود کشی کی 20 کوششوں میں سے ایک موت کا سبب بنتی ہے۔
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 4 minutes ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 3 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 2 hours ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 3 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 19 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 17 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 19 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 20 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 3 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- an hour ago







.webp&w=3840&q=75)


