لاہور: چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 لاہور میں فائرنگ اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لےلیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب بلاتفریق ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب واقعہ کی شفاف انکوائری کروا کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیشں کریں، آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر اورتشدد میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی167 پر ضمنی انتخاب کے لیے مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگایا ہے جس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 5 گھنٹے قبل

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 3 گھنٹے قبل

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 36 منٹ قبل

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 6 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 5 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل











