عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔ عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزرا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے اور عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اس لیے ہم نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ تک پنجاب میں جان بوجھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔ پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ اگر ارادے نیک اور سمت درست ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل حال ہوتی ہے۔
حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی کو کہا کہ آپ میری ٹیم ہیں اور میرے دروازے سب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 3 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 32 minutes ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 5 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago





