جی این این سوشل

پاکستان

مریم نوازکی پیشی ملتوی ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے اہم انکشافات

لاہورسینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ شام سے اطلاعات آرہی تھی کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو سکتے ہیں، جس پر نیب کی جانب سے پیشی کو ملتوی کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نوازکی پیشی ملتوی ہونے پر  ڈاکٹر شاہد مسعود کے اہم انکشافات
مریم نوازکی پیشی ملتوی ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے اہم انکشافات

جی این این کے پروگرام "لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود  کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز  کی پیشی ملتوی ہونے سے قبل اطلاعات آرہی تھی کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہو سکتے ہیں، جس پر نیب کی جانب سے پیشی ملتوی کر دی گئی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نیب انتظامیہ کو بتا دیا گیا تھا کہ مریم نواز کے ساتھ ایک کار نیب دفتر تک جائے گی جبکہ باقی تمام کارکن اور رہنما ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

 

کھیل

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے کیویز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ افتخار احمد نے 6 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے آؤٹ ہونے سے قبل 1 رن بنایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اورورک اور زیک ایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دستے:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ 

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (c)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، ایش سودھی شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll