Advertisement
پاکستان

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کر کے اور وہاں اپنے وزیر خارجہ کو بھیج کر صومالیہ کی عاکمی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا ہے،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 11th 2026, 3:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے سے متعلق اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اور اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ غیر قانونی اور غیر حقیقی اقدام ہے جس کا کوئی قانونی یا سیاسی اثر نہیں ہوگا۔

اپنے خطاب میںنائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کر کے اور وہاں اپنے وزیر خارجہ کو بھیج کر صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ حصہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے۔ کوئی بیرونی ریاست یا ادارہ اس حقیقت کو بدلنے کا نہ قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتا ہے۔

اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اس مسئلے پر صومالیہ کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی کارروائی کی واضح مذمت کی، صومالیہ میں عوامی ووٹ کی بنیاد پر انتخابات ترقی اور استحکام کی علامت ہیں اور پاکستان صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا کہ ریاستی اداروں کی مضبوطی اور اقتصادی شعبے میں شفاف اصلاحات خطے کے استحکام کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، اور پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
Advertisement