Advertisement

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  ،تحقیقات جاری

رورکیلا سے بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے والا 9سیٹوں والا انڈیا ون ایئر کرافٹ اوڈیشہ میں گر کر تباہ ہو گیا،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jan 10th 2026, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  ،تحقیقات جاری

بھونیشور:بھارت میں چھو ٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے  جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ایک چھوٹا طیارہ جس میں سات مسافر سوار تھے، بھارتی ریاست اڈیشہ میں جگڈا بلاک کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  رورکیلا سے بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے والا 9سیٹوں والا انڈیا ون ایئر کرافٹ اوڈیشہ میں گر کر تباہ ہو گیا، جو رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر دور ہے، جہاز میں سوار تمام 7 افراد کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

میڈیا رپوٹس کے مطابق مبینہ طور پر طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہوائی پٹی کے علاقے کے قریب نیچے آگیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔  

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں چھ مسافر اور ایک پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے، مبینہ طور پر طیارہ رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ 

Advertisement
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 4 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
Advertisement