سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی ہے،صحافت اور اظہار پر پابندیاں ہیں،بےروزگاری، مہنگائی، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین مسائل بن چکے ہیں،مشتاق احمد


اسلام آباد:جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت ’’پاکستان رائٹس موومنٹ ‘‘کے قیام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان رائٹس موومنٹ کی باضابطہ تاسیس کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی قیادت، کارکنان اور رفقا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مشتاق احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی 1973 کے آئین کے اصولوں کی پابند ہوکر کام کرے گی، معاشرے میں عام آدمی اپنے حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ہماری پارٹی برابری کی سطح پر سب کی خدمت کرے گی۔
میڈیا سے گفتگومیں سابق سینیٹرنے کہا کہ پارٹی 1973 کے آئین کے مطابق چلائی جائے گی جو حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ کا مقصد چند طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، سماجی و معاشی انصاف، فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار، تعلیم و صحت کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہار پر پابندیاں ہیں،بےروزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین مسائل بن چکے ہیں۔
انہوں نے دفاعی بجٹ، اشرافیہ کی اجارہ داری، آئی پی پیز کو ادائیگیوں، نوجوانوں کی بدحالی اور انسانی اسمگلنگ پر بھی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ملٹری آپریشنز سے قبل عوام، اسمبلیوں اور علاقائی جرگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افواج سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں، سرحدوں کو محفوظ بنایا جائے اور ملک کو درست سمت دینے کے لیے باصلاحیت اور دیانتدار قیادت سامنے لائی جائے۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 18 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- a day ago

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 18 hours ago
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- a day ago

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 19 hours ago

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- a day ago

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- a day ago

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 20 hours ago

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 18 hours ago

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 18 hours ago










