ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ،پہاڑی علاقوں میں برفبار ی جبکہ پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے،جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی متوقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔
اسی طرح صوبہ سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل






