اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟ جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیاہے،غیر قانونی تیل کی فروخت کو بھی رپورٹ میں سامنے لایا گیاہے۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا۔پیٹرولیم منسٹری کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام انتظامی فیصلوں پر وزیراعظم کو دوبارہ رپورٹ کریں۔
قانون سازی کے اندر ابہام پیدا ہوا کہ اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی کیا زمہ داری ہے،اوگرا کہتا تھا کہ یہ کام پیٹرولیم ڈویژن کا کرنے والا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن اوگرا پر ڈالٹا تھا۔ اس قانونی ابہام کو ختم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں۔ ۔ ہر ادارے میں بڑے بڑے مافیہ بنے ہوئے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ مافیا مضبوط ہوتے جا رہے تھے۔
وزیراعظم مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ کوئی شک نہیں کہ جو زمہ داری اداروں کو دی گئی تھی وہ پوری نہ کر پائے، وزیراعظم عمران خان کے تمام فیصلے عوام کی بہتری کیلئے ہوتے ہیں۔
ہم نے دیکھنا ہے کہ آخر کیوں ادارے پرفارم نہیں کر پائے؟ کیا ان میں کرپشن تھی؟

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 8 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل




