Advertisement

بنگلہ دیش :مودی کے دورے کیخلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ، 4افراد ہلاک

ڈھاکہ: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 28th 2021, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ بنگلہ دیش میں وزیر اعظم مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ مظاہروں میں  طلبہ سمیت ہزاروں شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کین کا استعمال کیا ۔ جواب میں نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہروں میں مزید شدت اس وقت آئی جب 4افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔  

مظاہروں میں شہریوں نے قاتل مودی واپس بھارت جاؤ کے نعرے لگائے۔  مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب میں مودی کو دعوت دینے پر شیخ حسینہ کی حکومت سے بھی کافی نالاں ہیں۔

خیال  رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک  اس برس اپنی آزادی کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے، جس کے لیے بہت سی اہم تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی 26 مارچ جمعے کو اسی تقریب میں شرکت کے لیے دو روزہ بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکا میں موجود ہیں ۔ کورونا وباء کے بعد سے مودی کا کسی بھی بیرونی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Advertisement
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 5 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement