لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے آپ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، تاریخ میں شاید یہ پہلی مثال ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن حکومت سلیکٹ کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لا ہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا ہے ۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے آپ نے باپ سے ووٹ لے لیے، اگر یہ عہدہ چاہیے تھا تو آپ نواز شریف سے بات کر لیتے، وہ آپ کو ووٹ دے دیتے، آپ نے اُن باپ سے ووٹ لیے جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر کسی کو ووٹ نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھاکہ اس بات کا نہایت افسوس ہے کہ آپ نے ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوریت کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے، عوام ایک ایک چیز دیکھ رہی ہے کہ کون جدوجہد کر رہا ہے، یہ مسلم لیگ ن کی نہیں ان لوگوں کی شکست ہے جنہوں نے ایک چھوٹے سے عہدے سے فائدہ اٹھایا۔
مریم نواز نے کہاکہ بہت خوشی ہے کہ اگر انہوں نے یہ لکیر کھینچ دی ہے کہ یہ بیانیہ مریم نواز کا بیانیہ ہے،ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہے جو قربانیاں دیں کر ، آئین اور قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں ،دوسری طرف وہ لوگ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے فائدہ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے تابعداری کرنی ہے تو پھر آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہو۔ جب آپ سمجھتے ہیں کہ سوائے سلیکٹ ہونے کے آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے تو آپ تابعداری کرتے ہیں، آپ چاہے خود کو جتنی بھی تسلیاں لے لیں لیکن آپ کو یہ ماننا چاہیے کہ آپ کو باپ نے ووٹ دیے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ ، فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں کافی ہیں، جب نیب نے مجھے ٹارگٹ کیا تو کس طرح تمام جماعتوں نے اس کے خلاف جا کر اس نوٹس کو روکا، مجھے خوشی اس بات کی ہے کے تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہے ،رہنما ن لیگ نے کہا کہ آصف زرداری نے یہ آفر کی کہ ن لیگ چاہے تو ہم پنجاب کے اندر تبدیلی لے آئے ،ووٹ آف نو کنفیڈنس میں ہم پرویز الہیٰ یا کسی اور کو وزیراعلیٰ بنا دیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے ہمیں اقتدار نہ ملے ۔ہمیں خوشی ہے اس بات کی ہے کہ پاکستان کی عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 24 مارچ کو مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 12 hours ago

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 15 hours ago

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 14 hours ago

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 15 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 15 hours ago

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 13 hours ago

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 13 hours ago

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 13 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 15 hours ago

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 10 hours ago

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 12 hours ago
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 13 hours ago



.webp&w=3840&q=75)





