اسلام آباد : ارتھ آور کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر آج وزیراعظم آفس کی لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آج ارتھ آور کی مناسبت سے پرائم منسٹرآفس (ماسوائے ان چند کے جو سیکورٹی نقطہ نظر سے ضروری ہیں ) کی لائٹس کو ایک گھنٹے کیلئےبجھا دیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماحولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئےحکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا جس کے دوران ایک گھنٹے کے لئے تمام غیرضروری بتیاں بجھا دی جائیں گی۔ ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں عوامی شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا بھی ہم ہی کی ذمہ داری ہے۔
ارتھ آور کا آغاز 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا تھا ۔ توانائی کی اس عالمگیر بچت مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائد ممالک میں پاکستان کا حصہ بھی ہے، جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی آج رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بند کردی جائیں گی۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- an hour ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago




