Advertisement
تجارت

غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح  ہے: وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 5th 2022, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح  ہے: وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں   وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم آپ کو مزیدسہولیات فراہم کریں گے۔ 

 

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا خرچہ صوبائی حکومت اٹھائے گی۔

حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں 100 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں جن سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، ضرورت مندوں کو سولر پینل بھی بلا معاوضہ ملیں گے، مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو گا۔

 

Advertisement
Advertisement