لاہور: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت سر کر کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کر لی ، وہ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔
کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 54 منٹ پر نانگا پربت کو سر کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند یہ آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔
Alhamdulillah #ShehrozeKashif has summited #NangaParbat 8126m at 8:45 a.m. today.
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) July 5, 2022
World Record: Youngest in the World to summit Nanga Parbat !!
Total - 8 X 8000ers
Congrats Pakistan ??????#TheBroadBoy #TheKarakoramClub @KarakoramClub @faizanlakhani pic.twitter.com/qbAxebWBKn
انہوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 11 برس کی عمر میں کیا ، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے ۔
شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
شہروز کاشف نے تین بڑے پہاڑوں کو صرف 23 دن کی مدت میں سر کیا جن میں کینچن جنگا، لھوٹسے اور مکالو شامل ہیں ۔ انہوں نے ماونٹ ایوریسٹ 8849 میٹر، کے ٹو 8611 میٹر، کینچنجنگا 8586 میٹر لھوٹسے 8516 میٹر کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ان کی شاندار خدمات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے انہیں پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے ۔
خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل




