ٹوکیو: چین کے شمالی علاقوں میں آئندہ 2 ہفتوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ چین کے کچھ علاقوں میں 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت کاامکان ہے ۔
چین کو اس موسم گرما میں شدید موسمی تضادات کا سامنا ہے ، چین کے شمال میں گرمی کی لہر اور جنوب میں شدید سیلاب اور بارشیں ہورہی ہیں ، ہیٹ ویو سے 250 ملین سے زیادہ لوگوں کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے ۔
قومی موسمیاتی مرکز کے نائب سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے چار سے چھ دنوں تک سنکیانگ، اندرونی منگولیا ، ہیبی ، ہینان، گانسو اور شانسی کے صوبوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے چاول ، کپاس اور مکئی کی فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے جنگلاتی آگ لگنے کا بھی خدشہ ہے۔
چینی حکام نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ جون میں چین کا اوسط درجہ حرارت 1961 کے بعد سب سے زیادہ تھا، یہ پچھلے سالوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.9 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔
گزشتہ ماہ 180 ملین سے زائد پر مشتمل آبادی والے صوبوں ہینان اور جیانگ سو نے روزانہ بجلی کے استعمال کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 10 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 16 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago








