غرور میں مبتلا ایک شخص خود کو دنیا کے فیصلے کرنے کا اہل سمجھ رہا ہے، مگر اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر موجود طاقتور حکمرانوں کا انجام کیا ہوا،آیت اللہ خامنہ ای


تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو انجام ہوا، وہی ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میںسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غرور میں مبتلا ایک شخص خود کو دنیا کے فیصلے کرنے کا اہل سمجھ رہا ہے، مگر اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر موجود طاقتور حکمرانوں کا انجام کیا ہوا۔
بیان میں ایرنی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم، غرور اور طاقت کے نشے میں مبتلا حکمران زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔
واضح رہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے دوران شہادتوں اور گرفتاریاں اب بھی بڑھ رہی ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق اب تک مظاہروں میں 114 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں، جبکہ امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کے مطابق پچھلے دو ہفتوں میں 544 افراد مارے گئے ہیں اور 10 ہزار 681 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوسری طرف فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے لیے بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں ہم انٹرنیٹ شروع کرا سکتے ہیں، اس بارے میں مسک سے بات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اور میں ایران کے خلاف سخت آپشن پرغورکر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میری ریڈ لائن کو عبور کرنا شروع کر رہا ہے، لگتا ہے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جو نہیں مارے جانے چاہیے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، فوج بھی دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ بہت مضبوط آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل





