پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے انضباطی کارروائی مکمل کرتے ہوئے 34ارکان کو برخاست کر دیا
لاہور:ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عملہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنا پر 48آفیسرز اور آفیشلز کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا جبکہ انضباطی کارروائی مکمل کرتے ہوئے 34ارکان کو برخاست کر دیا گیا ہے۔


ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق مالی سال 2021-22 میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ خدمات کے حجم اور سرکاری ریونیو میں اضافے کا رجحان رہا۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے وسیع نیٹ ورک اور جدید اصلاحات کی بدولت مالی سال 2021-22 میں مستفید صارفین، خدمات کے حجم اور سرکاری خزانہ کی آمدن میں اضافہ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران کم و بیش 40 لاکھ صارفین کو کمپیوٹرائز فرد، انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اراضی ریکارڈ کی با سہولت اور شفاف خدمات کے توسط صوبائی حکومت ٹیکس اور سروس چارجز کی مد میں قریباً 18.6 ارب روپے سرکاری خزانہ میں جمع کیے گئے۔
کل 2,738,290 جاری کردہ فردات میں سے 16لاکھ سے زائد فردات اراضی ریکارڈ سنٹرز، 5لاکھ بذریعہ نادرا، 3لاکھ دیہی مراکز مال جبکہ بقایا دیگر سنٹرز سے جاری کی گئیں۔
اسی طرح قریباً 13لاکھ انتقالات میں ساڑھے 8لاکھ سے زائد اراضی ریکارڈ سنٹرز، 3لاکھ سے زائد دیہی مراکز مال جبکہ بقایا دیگر سنٹر سے تصدیق کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ادارے میں گزشتہ سال 480 موصول شدہ شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سائلین کوریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عملہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنا پر 48آفیسرز اور آفیشلز کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا جبکہ انضباطی کارروائی مکمل کرتے ہوئے 34ارکان کو برخاست کیا گیا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago







