جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹوٹیر نے بھارت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

 بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوٹیر کے کچھ مخصوص  اکائونٹس کو معطل کرنے اور ڈیٹا کو ختم کرنے کے احکامات آئے ہیں جس پر ٹویٹر اسکی مزاحمت کے لیے اسے عدالت میں لے جا رہا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوٹیر نے بھارت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹویٹر  کے خلاف جو ہدایات اور احکامات دیے گئے ہیں وہ قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹویٹر  پر موجود ڈیٹا اور مخصوص اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے ۔اس کے علاوہ حکومت نے معطل اکاؤنٹس کو بحال کرنے پر ٹویٹر ملازمین کو جرمانے اور سات سال تک قید کی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

اس سب کے بعد ٹوٹیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔ٹوٹیر نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں قانونی درخواست دائر کر دی ہیں جس کے فوراً بعد ملک کے جونیئر آئی ٹی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کیا کہ تمام غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو عدالتی جائزہ لینے کا حق ہے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر  کی بھارتی حکومت کے ساتھ طویل عرصے سے لڑائی چل رہی ہے  کیونکہ گزشتہ سال  بھارت نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے والے اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا کہا جس سے ٹویٹر نے  انکار کر دیا تھا۔ 

پاکستان

امریکا کی طرف سے فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی طرف سے فلسطین کی  رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے، شعیب شاہین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا  چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے جو آج بھیج دیا جائے گا۔ آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں سرمایہ کاری آئے گی لیکن بتائیں کہ جب تک ملک میں قانون نہ ہو تو کیسے کوئی سرمایہ کاری لا سکتا ہے۔پاکستان کے اس ظلم ، تشدد اور لاقانونیت کے جیسے ماحول سے کوئی بھی اوورسیز یا سرمایہ کار اعتماد نہیں کرے گا۔ جو کچھ ملک و قوم کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سراسر زیادتی ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہر طرف چیف جسٹس آف پاکستان کی ایکسٹنشن کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس ایکسٹنشن لے رہے ہیں یا یہ حکومت ان کو ان کی ایک سالہ خدمات پر ایکسٹنشن دے رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا،ہم نے فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیشن فائل کی جو آج تک نہیں لگی اور دوسری طرف نواز شریف کو بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے انصاف ملتا ہے، ان کی تاحیات نا اہلی بھی ختم ہوتی ہے۔

ہم نے پچھلے سال انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پٹیشن دائر کی جو آج تک نہیں لگی، ہم نے مخصوص نشستوں پر پٹیشن دائر کی جو آج تک فکس نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll