لاہور : قوم آج حوالدار لالک جان شہید، نشانِ حیدر کا 23 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منا رہی ہے۔


کشمیر کی وادی غزر جس کو وادی شہداء کہا جاتا ہے ، آج بھی لالک جان کی جرات اور بہادری کے قصوں سے گونج رہی ہے، ایسی بہادری جس کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
حوالدار لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ،انہوں نے اگلے مورچوں پر لڑنے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں ، قادر پوسٹ آج بھی نازاں ہے کہ اسے حوالدار لالک جان جیسا نڈر محافظ ملا۔
12جون 1999ء کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔
7 جولائی کی رات کو دُشمن نے ایک بار پھر سے لالک جان کی پوسٹ پر تینوں اطراف سے حملہ کیا جس میں سے وہ شدید زخمی ہو گئے لیکن زخمی حالت میں بارُود دُشمن کے بنکر میں پھینکا اور ایمونیشن سمیت بنکر اُڑ کر درجنوں فوجی ہلاک کر دئیے ۔
بالآخر دشمن کے فائر کی زد میں آکر لالک جان نے اپنی جان، جانِ آفرین کے سپرد کی اور جام شہادت نو ش کر کے اَمر ہو گئے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان کو جرات و بہادری کے اعتراف میں نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 5 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 دن قبل





