Advertisement
تفریح

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی پہلی برسی 

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے آج ایک برس بیت گیا، عظیم اداکار کو شہنشاہ جذبات کے  لقب سے نوازا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 7th 2022, 2:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی پہلی برسی 

بھارتی فلموں کے شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمار نے اپنی فطری اداکاری کے ساتھ مختلف النوع کرداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دنیا بھر کے  مداحوں کا دل جیتنے کے ساتھ ہی انہوں نے شہرت کی بلند ترین منازل  طے کیں۔ وہ  حسن و جمال کے ساتھ ہی گھمبیر آواز میں مکالموں کی ادائیگی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔

یوسف خان المعروف دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو  پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے ،  ان کا خاندان  تقسیم سے قبل ہی پشاور سے ممبئی منتقل ہوا،    یوسف خان نے مہاراشٹر کے ناسک میں  تعلیم حاصل کی۔ سال  1944 میں   22 سال کی عمر میں دلیپ کمار نے اپنی پہلی فلم 'جوار بھاٹا' میں کام کیا۔ 

1947میں انہوں نے نور جہاں کے ساتھ فلم 'جگنو' کی اور یہ فلم  باکس آفس پر کامیاب رہی جس کی وجہ سے فلمی دنیا میں ان کی پہچان  میں اضافہ ہوا ۔ 

5 دہائیوں پر محیط کیرئیر میں دلیپ کمار نے  60 سے زائد فلموں میں کام کیا  جس میں شہید، میلہ، ندیا کے پار، بابُل، فٹپاتھ، دیوداس، نیا دور، مغل اعظم، مدھو متی، کرانتی، ودھاتا ، گنگا جمنا، رام شیام اور کرما شامل ہیں ۔

 دلیپ کمار نے  1960 میں فلم 'مغل اعظم' میں مغل شہزادہ سلیم کا کردار ادا کیا تھا ،  یہ فلم پہلے بلیک اینڈ وائٹ میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سال 2004 میں اسے رنگوں سے مزیّن کرتے ہوئے ایسٹمین کلر فلم (رنگین) بنایا گیا۔

راج کمار کے ساتھ فلم 'سوداگر' اور امیتابھ بچن  کے ساتھ 'شکتی' بھی قابل ذکر فلمیں ہیں، جس میں انہوں نے اپنے ہم عصر ستاروں  کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک الگ انداز اور شناخت بنائی ۔ بڑی اسکرین پر دلیپ کمار کی آخری فلم 'قلعہ' تھی جو 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔   

1983 میں فلم 'شکتی'، سنہ 1968 میں 'رام اور شیام'، 1965 میں 'لیڈر'، 1961 میں 'کوہ نور'، 1958 میں 'نیا دور'، 1957 میں 'دیوداس' ، 1956 میں 'آزاد' ، 1954 میں 'داغ ' فلم کے لیے دلیپ کمار کو فلم فیئر کے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں 'دادا صاحب پھالکے' جبکہ 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دلیپ کمار کو پاکستان کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ 'نشانِ امتیاز' سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔

دلیپ کمار نے 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی ۔ سائرہ بانو ان  سے  عمر میں 22 سال چھوٹی تھیں ۔ دلیپ کمار کی سائرہ بانو سے وابستگی آخری سانس تک برقرار رہی ۔  سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی کو مثالی شادی قرار دیا جاتا ہے، تاہم بد قسمتی سے دونوں اولاد کی نعمت سے محروم رہے ، جس کا  دونوں کو افسوس بھی رہا۔

اس کے ساتھ ساتھ  بھارت کی کانگریس پارٹی نے دلیپ کمار کو پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا تھا اور اس طرح وہ چھ برس  تک رکن پارلیمان بھی رہے ۔

98 سالہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو  سانس میں  تکلیف کے باعث   ممبئی کے ہسپتال میں  انتقال کرگئے  تھے ۔  ان کی یاد مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہے گی ۔ 

Advertisement
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 21 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 28 minutes ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 21 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 3 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
Advertisement