Advertisement

سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

کولمبو:  آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم  کو   بڑا دھچکا ،  اس کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 7 2022، 4:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی کورونا کا شکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دھننجیا ڈی سلوا، جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈو کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا  میں مبتلا  ہوچکے  ہیں۔

واضح رہےکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان  ٹیسٹ سیریز  گال میں جاری ہے ، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

 

 

Advertisement
Advertisement