Advertisement

امریکہ  کیجانب سے کورونا تشخیص کیلئے قومی ادارہ صحت کو چار موبائل لیبارٹریز کا عطیہ

اسلام آباد: امریکی حکومت نے کرونااوردیگر وبائی امراض کی تشخیص کے لئے قومی ادارہ صحت کو چار موبائل لیبارٹریزعطیہ کی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 7 2022، 4:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ  کیجانب سے  کورونا تشخیص کیلئے قومی ادارہ صحت کو چار موبائل لیبارٹریز کا عطیہ

تفصیلات کے مطابق  بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کی طرف سے فراہم کردہ یہ موبائل لیبارٹریز قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے وصول کیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کروناسے نمٹنے کے لئے پاکستان کی موثرکوششوں کوسراہا۔ 

وزیرصحت نے  تقریب میں  اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان میں صحت کی خدمات میں بہتری کیلئے امریکی حکومت کے تعاون کاشکریہ ادا کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ 

Advertisement
Advertisement