کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) استعفوں کی بجائے اجتماعی گرفتاریوں پر غور کرے۔ پی ڈی ایم کے ڈیڑھ سو ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں کی جیل بھرو تحریک حکومت کو گھٹنوں پر لا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پیپلزپارٹی آصف زرداری کی سابق ٹکٹ ہولڈر فیصل میر سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ، سابق صدر آصف زرداری نے جیل بھرو تحریک کی تجویز پیش کردی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) استعفوں کی بجائے اجتماعی گرفتاریوں پر غور کرے، پی ڈی ایم کے ڈیڑھ سو ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں کی جیل بھرو تحریک حکومت کو گھٹنوں پر لا سکتی ہے، ارکان قومی اسمبلی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ہزاروں کارکن جیلیں بھریں گے تو حکومت کے خلاف تحریک کا مومینٹم بنے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے گا۔ استعفے دینے سے حکومتی پارٹی مضبوط، اپوزیشن کی جماعتیں کمزور ہو جائیں گی۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل




