اسلام آباد: پاکستان میں ارتھ آورکی مناسبت سے وزیر اعظم ہاؤس سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اضافی لائٹس بند کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق زمین سے محبت کے اظہار کا دن ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی ایک گھنٹے کے لیے اضافی روشنیاں بند کر دی گئیں۔ ارتھ آور کی مناسبت سے لائٹس ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک بند رہیں گی۔ارتھ آور کی مناسبت سے وزیر اعظم آفس کی لائٹس بجھا دی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماحولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئےحکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا گیا، جس کے دوران ایک گھنٹے کے لئے تمام غیرضروری بتیاں بجھا دی گئیں۔ ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں عوامی شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا بھی ہم ہی کی ذمہ داری ہے۔
ارتھ آور کا آغاز 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا تھا ۔ توانائی کی اس عالمگیر بچت مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائد ممالک میں پاکستان کا حصہ بھی ہے، جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی آج رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بند کردی جائیں گی۔

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 2 دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 13 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 12 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 12 گھنٹے قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل










