Advertisement
پاکستان

عمران خان کی پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں : مریم نواز

جھنگ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں،پاکستان کو سری لنکا بنانے کا تمہارا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عوام جانتے ہیں مسلم لیگ ن ہی خوشحالی لاسکتی ہے، مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 13th 2022, 4:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں : مریم نواز

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کے عوام کیلئے100یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان کیا،عمران خان غریبوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرانے کیلئے عدالت چلے گئے، 17جولائی کے بعد پنجاب کے غریب طبقے کومفت بجلی فراہم کریں گے، عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی جھنگ کا دورہ نہیں کیا، اب عمران خان کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان! تمہاری پنجاب دشمنی کو عوام بھانپ چکے ہیں،17 جولائی کو عمران خان کو عبرتناک شکست دے کر صوبے سے باہر پھینکیں گے، 17 جولائی کو جھنگ میں شیرہی دھاڑے گا، جھنگ سے ہمارا پرانا رشتہ ہے، جھنگ کے لوگوں سے نواز شریف محبت کرتے تھے، قدم قدم پر جھنگ کے عوام نے محبتیں نچھاور کیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانا پڑیں، جب سے جھنگ آئی ہوں عمران خان جھوٹا اور چور کی آوازیں سن رہی ہوں، وزیراعظم 2 روزمیں پیٹرول اورڈیزل سستا کرنےکااعلان کریں گے، وزیراعظم نے پیٹرول سستا کرنے کیلئے سمری منگوا لی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑیں، عمران خان کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا، شہباز شریف آپ کی تکلیف کو دور کریں گے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ جوجلسے ن لیگ کےاس بار دیکھے میں نے زندگی میں نہیں دیکھے، پنجاب میں کوئی خوشحالی آئے گی تو وہ نوازشریف کی وجہ سے آئے گی، عمران خان شہباز شریف اور نواز شریف کوبھول گئے، عمران خان نوازشریف اورشہبازشریف کے بچوں پر تنقید کر رہا ہے، نواز شریف تھے، ن لیگ تھی اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے خیبر پختونخوا کے دس اضلاع ڈوب گئے ہیں، عمران خان تمہیں بھاگنا پڑے گا، اچھے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز جھنگ کا بھی حق ہیں، وعدہ کریں 17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، پنجاب میں حکومت بنانے کا تمہارا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، یہ نیند سے اٹھ کر بھی کہتا ہے سازش ہو گئی، جھنگ کی تقدیر بدلیں گے۔

قبل ازیں انہوں نے انتخابی ریلی اور انٹر چینج پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل دور گزر گیا، آنے والا وقت اچھا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں شیر جیتے گا تو مریم نواز پھر جھنگ آکر آپ کا شکریہ ادا کرے گی۔ انہوں نے انتخابی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ نکلا ہوا ہے، 17 جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ ہم یہاں آلو پیاز کی قیمت کم کرنے آئے ہیں، جب تک جھنگ میں ترقی نہیں ہوگی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے نا؟ 17 جولائی کو شیر کو جتواؤ، جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے، 17 جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر فرح خان کو پنجاب پر مسلط کریں، ہم اس بار فرح خان کو پنجاب پر مسلط کرنے نہیں دیں گے، عمران خان چور بھی ہیں اور جھوٹا بھی، پنجاب کے عوام کو عمران خان نے کچھ نہیں دیا، آج شام کو شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مشکل وقت گزر گیا اب روز خوشخبریاں آئیں گی۔

Advertisement
کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

  • 7 hours ago
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

  • 8 hours ago
کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

  • 7 hours ago
فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

  • 9 hours ago
تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

  • 7 hours ago
پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 2 hours ago
بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

  • 7 hours ago
پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

  • 4 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی  طلب

اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب

  • 2 hours ago
قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

  • 2 hours ago
کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

  • 4 hours ago
پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

  • 4 hours ago
Advertisement