Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں تمام ان ڈور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں تمام قسم کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی،تقریبات پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا، تاہم شادی کی تقریبات پر پانچ اپریل سے مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 29th 2021, 6:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے حوالے سے پابندیاں مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے،این سی او سی کا اجلاس آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ ہوا۔چیف سیکرٹریز نے کورونا پھیلاؤ کی شرح اورایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی،این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش ختم ہو رہی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کا نفاذ ہماری حفاطت کیلئے ہے ،ہر ایک سے انتظامیہ سے تعاون کی درخواست ہے ۔

این سی اوی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔ تاہم 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا گیا ہے ۔ 

اعلامیے کے مطابق بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے ختمی فیصلہ صوبوں سے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اور کہا گیا ہے کہ نمز میں ویکسی نیشن کے لیے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ29 مارچ سے این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لیے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے، صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔ 

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement