اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزید معاشی گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیاہے۔جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے. میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا ۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago





