لاہور: پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ۔
ان حلقوں میں لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، خوشاب، جھنگ، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، ملتان، لودھراں، بہاولنگر اور ڈی جی خان شامل ہیں ۔
پی پی 7راولپنڈی ، پی پی83 خوشاب ، پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں 125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا ۔
لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔
بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔
لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی خان میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب ہونگے ۔
خیال رہے کہ ان 20 نشستوں پر 2018 کے انتخابات کے بعد جیتنے والے تمام امیدوار تحریک انصاف سے تعلق رکھتے تھے ۔ تاہم وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل
