Advertisement
پاکستان

ضمنی انتخابات : پنجاب میں تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستوں پر میدان مارلیا 

لاہور : پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 18th 2022, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضمنی انتخابات : پنجاب میں تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستوں پر میدان مارلیا 

تفصیلات کے مطابق   تخت پنجاب کیلئے تحریک انصاف نے جیت اپنے نام کرلی ، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک انصاف 20 میں سے 15 نشستوں پر کامیاب رہی ۔ حکمران  مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور  میں پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق شہر کی 4 میں سے 3 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی ہے۔

یوں پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادہ  اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی ۔ پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

گزشتہ روز پولنگ  کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا  جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ رہا ۔ اس دوران مختلف  حلقوں میں پولنگ اسٹیشز پر سیاسی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ،  تصادم  کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ 

حالیہ ضمنی انتخاب کے دوران صوبے بھر کے 20 حلقوں میں ووٹنگ ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔پاکستان تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہی۔ مسلم لیگ ن نے 39.05 فیصد ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہی۔ آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ تحریک لبیک پاکستان 5 فیصد ووٹ حاصل کر سکی۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک گھنٹہ قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement