پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست ،وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس بلا لیا،صورتحال پر تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے شکست کیوں ہوئی؟ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت سنیئر رہنما شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ جبکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں لاہور کی نشستوں پر ہونے والی شکست کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے صورتحال پر تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے ۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ پنجاب پر حکمرانی کی پوزیشن میں آگئی۔ ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 178 سیٹیں آچکی ہیں جب کہ ان کے اتحادی ق لیگ کے 10 ایم پی ایز کو ملا کر یہ تعداد 188 ہوجاتی ہے یوں پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا۔
جب کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں 4 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی جس کے ساتھ ان کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 167 ہوگئی ، جس کو حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی کے 7 ایم پی ایز کی حمایت بھی حاصل ہے اس کے علاوہ 4 آزاد اراکین اور ایک راہ حق پارٹی کے رکن کو ساتھ ملا کر ان کے پاس 179 اراکین کی حمایت ہے جو کہ حکومت سازی کے لیے کافی نہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل






