Advertisement
پاکستان

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی‘ 19 لاشیں نکال لی گئیں

جاں بحق ہونے والی تمام خواتین ہیں‘ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 کے قریب افراد سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 18th 2022, 10:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی‘ 19 لاشیں نکال لی گئیں

 صوبہ پنجاب میں رحیم یار خان کے قریب ماچھکا کے علاقہ میں دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، ڈوبنے والے 19 لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماچھکا کے علاقہ میں دریائے سندھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں باراتیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی ، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 کے قریب افراد سوار تھے ، حادثے کا شکار ہوکر ڈوبنے والوں میں سے 19 لاشیں نکال کی گئیں ، جاں بحق ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ 

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں 100 کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آ رہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی ، مقامی افراد نے فوری طور پر ڈوبنے والے 35 افراد کو زندہ بچا لیا جب کہ 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، باقی ڈوبنے افراد کو نکالنے کے لیے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ 

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ، یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں وڈھ کے مقام پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری ویگن اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے اس حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے ،

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، حادثے کے فوری بعد لیویز حکام ، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔  ادھر صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں بارات میں شامل 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، باراتیوں کی کار روڈ پر ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دلہے کے 3 دوست جان کی بازی ہار گئے ،

یہ بارات جہلم سے سوہاوہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دینہ جی ٹی روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا، جس میں کار ٹرک سے جا ٹکرائی ، حادثے کا شکار ہونے والی کار میں دلہے کے 5 دوست سوار تھے، جن میں سے 3 کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا جب کہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 10 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 7 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • an hour ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 7 hours ago
Advertisement