جاں بحق ہونے والی تمام خواتین ہیں‘ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 کے قریب افراد سوار تھے

صوبہ پنجاب میں رحیم یار خان کے قریب ماچھکا کے علاقہ میں دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، ڈوبنے والے 19 لاشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماچھکا کے علاقہ میں دریائے سندھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں باراتیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی ، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 کے قریب افراد سوار تھے ، حادثے کا شکار ہوکر ڈوبنے والوں میں سے 19 لاشیں نکال کی گئیں ، جاں بحق ہونے والی تمام خواتین ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں 100 کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آ رہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی ، مقامی افراد نے فوری طور پر ڈوبنے والے 35 افراد کو زندہ بچا لیا جب کہ 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، باقی ڈوبنے افراد کو نکالنے کے لیے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ، یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں وڈھ کے مقام پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری ویگن اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے اس حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے ،
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، حادثے کے فوری بعد لیویز حکام ، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔ ادھر صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں بارات میں شامل 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، باراتیوں کی کار روڈ پر ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دلہے کے 3 دوست جان کی بازی ہار گئے ،
یہ بارات جہلم سے سوہاوہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دینہ جی ٹی روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا، جس میں کار ٹرک سے جا ٹکرائی ، حادثے کا شکار ہونے والی کار میں دلہے کے 5 دوست سوار تھے، جن میں سے 3 کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا جب کہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 6 گھنٹے قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- ایک دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- ایک دن قبل


